شام میں داعشت گردوں کی گولہ باری سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہری آبادی پر راکٹ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہری آبادی پر راکٹ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام میں فریقین کے درمیان فائربندی پر اتفاق کے باوجود شمال مغربی حصے میں حکومتی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے مبصر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ الثغور نامی علاقے میں درجنوں شہری مارے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1892102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =