کراچی میں رینجرز نے بڑیم قدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی  میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ  ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں،  2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔

News Code 1892087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =