مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ میں امریکی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ میں امریکہ کو ایک بار پھر اپنے ہی ہاتھوں مضحکہ خیز شکست اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ موسوی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے حقوقی استحکام اور مضبوطی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فعال سفارتکاری نیز سیاسی اور اخلاقی کوششوں کی بنا پر عہد توڑنے والوں کو سخت شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ میں امریکہ کو ایک بار پھر اپنے ہی ہاتھوں مضحکہ خیز شکست اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
News Code 1892055
آپ کا تبصرہ