رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فقیہ اور عالم ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ۔ رہبر معظم نے مرحوم کے پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔

News Code 1892004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =