مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والے داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد تنظیم کے اس کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے جو سرکاٹنے اور پھانسی دینے کے احکامات صادر کرتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی شہریوں کے تعاون سے داعش کے اہم کماںڈر کو کرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس پہن کر خود کو چھپائے ہوئے تھا۔
عراق کے شہر موصل میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والے داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
News ID 1891930
آپ کا تبصرہ