کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ/ عمارتیں لرز گئيں

امریکی ریاست کیلفورنیا میں میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز گئیں اور سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلفورنیا میں میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز گئیں اور سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست کیلفورنیا کا شہر ریگ کرسٹ تھا،زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں اورسڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلفورنیا میں دو روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیاہے، جمعرات کو بھی کیلفورنیا میں زلزلہ آیا تھاجس کی ریکٹر سکیل پر شت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈکی گئی تھی۔

News Code 1891925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =