ایران کا یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں انقلابی اقدامات عمل میں لائے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے عوام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو عوام کی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں انقلابی اقدامات انجام دینے چاہییں ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ حکومت کے پاس مشکلات کو حل کرنے کی چابی موجود ہے اگر وہ چابی کے ذریعہ مشکلات کا تالا کھولنے میں ناکام ہوگئی ہے تو اسے ہتھوڑے کے ذریعہ مشکلات کا تالا کھول دینا چاہیے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم تمام مشکلات کے باوجود  اسلام کے خلاف دشمنوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

خطیب جمعہ نے عشرہ کرامت ، حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیھم السلام کی زندگی اور سیرت ہمارے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے دنیا بھر میں امریکہ کے سنگین اور وحسشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں امریکہ  نے ہمارے مسافر طیارے کو سرنگوں کرکے 290 بے گناہ مسافروں کو شہید کردیا ، امریکہ کے سیاہ کارنامے میں دنیا بھر میں  نہتے اور بےگناہ شہریوں کا قتل عام کرنا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل تم نے ایران کے مسافر طیارے کو مارگرایا آج ایران نے تمہارے پیشرفتہ ڈرونز کو تباہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ایران کی ترقی اور پیشرفت امریکہ کو پسند نہیں لیکن ایرانی قوم نے امریکہ کی مرضی کے خلاف ملکی ترقی اور پیشرفت کا عزم کررکھا ہے اور ہم  یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ بھی بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں جاری رکھیں گے ۔

News Code 1891910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =