مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی ریڈکراس سے لبنان میں اغوا کئے گئے 4 ایرانی سفارتکاروں کی صورتحال روشن کرنے کے بارے میں حقیقت یاب کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارتکاروں کے اغوا کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عالمی ریڈکراس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں اغوا کئے گئے 4 ایرانی سفارتکاروں کی صورتحال واضح کرنے کے سلسلے میں حقیقت یاب کمیٹی تشکیل دے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کو اغوا کرکے اسرائیل کے حوالے کیا گیا ہے اور ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی سفارتکار اس وقت اسرائیل کے پاس ہیں۔ لہذا ریڈ کراس کو ایرانی سفارتکاروں کی صورتحال روشن کرنے کے سلسلے میں حقیقت یاب کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔ ایران نے اس سلسلے میں لبنانی حکومت کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ