پاکستان میں ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعمرہ ادا کرکے واپس آنے والے دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔  فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل لاؤنج میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت زین اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ٹیکسی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ آیا تھا۔

News Code 1891858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =