یمنی ڈرونز کا ایک بار پھر سعودی ایئر پورٹس پر حملہ

یمنی فورسز نے یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں یمنی ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ سمیت متعدد ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب  کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں یمنی ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی  عرب کے ابہا ایئر پورٹ سمیت متعدد ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی حکام نے یمنی ڈرونز کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرونز کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ 4 سال سے وحشیانہ جنگ مسلط کررکھی ہے سعودی عرب اس جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ جبکہ اسے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ظالم ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1891817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =