مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے جوابی اقدامات کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر گامزن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک ای 3 + 2 رکن ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے 60 دن کی مہلت دی ہے اور اس کے بعد ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے دیگر اقدامات عمل ميں لائے گا۔
جواد ظریف نے کہا کہ اگر یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل کیا تو ایران کا تعاون بھی جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ