بھارت میں 3 مختلف ایئرپورٹس پرطیاروں کو حادثات پیش

بھارت میں 24 گھنٹوں کےدوران 3 مختلف ایئرپورٹس پرطیاروں کو حادثات پیش آئے یا تاہم خوش قسمتی سے حادثوں میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کےدوران 3 مختلف ایئرپورٹس پرطیاروں کو حادثات پیش آئے یا تاہم خوش قسمتی سے حادثوں میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک روز کے دوران منگلور، سورت اور کالی کٹ کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران تین مسافر طیاروں کو حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے حادثوں میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور کے ایئرپورٹ پر ایئرانڈیا ایکسپریس کا طیارہ اپنا رخ تبدیل کرنے کے دوران رن وے سے اتر گیا اور کھلے میدان میں پھنس گیا جس سے طیارے کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا، طیارے کو کرین کی مدد سے گھسیٹ کر رن وے پر لایا گیا۔

اسی طرح بھارتی گجرات کے شہر سورت میں بھی اسپائس جیٹ ایئرکرافٹ رن وے پر توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا  اور طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے کچے علاقے میں اتر گیا، تیسرا واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کالی کیٹ کے ایرپورٹ پر پیش آیا جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔

News Code 1891811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =