مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا اور ان سے پوچھ کچھ جاری ہے۔
اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیا اور اس حوالے سے اے این ایف لاہور سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ادھر اے این ایف لاہور کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ