بھارت کا پاکستان سے کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

بھارت نے پاکستان سے کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت واہگہ بارڈر پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت واہگہ بارڈر پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے 11 سے 14 جولائی 2019 تک لاہور کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے۔

بھارت نے 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر طے شدہ میٹنگ میں اس وجہ سے انکارکردیا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کرتارپور کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں شامل بعض سکھ رہنما خالصتان تحریک کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔جن میں گوپال سنگھ چاولہ قابل ذکر ہیں واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ٹیکنیکل ماہرین کے مابین کرتارپور بارڈرپر متعدد اجلاس ہوچکے ہیں تاہم اب جولائی میں ہونے والی یہ متوقع ملاقات دونوں ملکوں کے آفیشل حکام کی دوسری نشست ہوگی۔

News Code 1891777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =