مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام کے حالیہ پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا جواب سفارتکاری اور دباؤ کا جواب استقامت، مزاحمت اور پائداری کے ساتھ دےگا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کو سفارتکاری کا جواب سفارتکاری کے ذریعہ د ینا چاہیے اس بیان کے رد عمل میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سفارتکاری کا جواب سفارتکاری اور دباؤ کا جواب استقامت کے ساتھ دےگا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ہم نے ابھی تک امریکی حکومت کی طرف سے غیر قانونی اقتصادی پابندیوں، اقتصادی دہشت گردی اور دباؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، کہ جس کا جواب دیا جائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام کے حالیہ پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا جواب سفارتکاری اور دباؤ کا جواب استقامت، مزاحمت اور پائداری کے ساتھ دےگا۔
News ID 1891764
آپ کا تبصرہ