ایران کی قومی والیبال ٹیم کی سربیا پر فتح

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم ، سربیا کی قومی والیبال ٹیم پر فتح حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم ،سربیا کی قومی والیبال ٹیم پر فتح حاصل کرکے اگلے اور نہائی  میں پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی قومی والیبال ٹیم نے ایک گیم کے مقابلے میں تین گیموں سے سربیا کی والیبال ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور فائنل میں اپنی پوزيشن مضبوط بنا لی ۔ ایرانی ٹیم نے پہلی گیم 23 گیندوں کے مقابلے میں 25 گیندوں سے جیت لی۔ جبکہ دوسری گیم سربیا نے 26 گیندوں کے مقابلے میں 28 گیندوں سے جیت لی ۔

تیسری اور چوتھی گیم ایران نے بالترتیب 22 کے مقابلے ميں 25 گیندوں سے اور 19 کے مقابلے میں 25 گیندوں سے جیت کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

News Code 1891736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =