مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا، مقامی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
گزشتہ روز بھی ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا تھا ۔
آپ کا تبصرہ