مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے بحرین میں فلسطین اور بیت المقدس کے خلاف صدی معاملے کے سازشی اجلاس پر برہمی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی سفارت خانہ پر فلسطینی پرچم نصب کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے بحرینی سفارتخانہ میں گھس کر بحرین کا پرچم اتاردیا اور اس کی جگہ فلسطین کا پرچم نصب کردیا ۔ سکیورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور بحرینی سفارتخانہ کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین اور سعودی عرب کی مسئۂہ فلسطین کے بارے میں خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے بحرین میں فلسطین اور بیت المقدس کے خلاف صدی معاملے کے سازشی اجلاس پر برہمی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی سفارت خانہ پر فلسطینی پرچم نصب کردیا ۔
News ID 1891719
آپ کا تبصرہ