جاپان میں  جی 20 رکن ممالک کے سربراہان کا سالانہ اجلاس جاری

جاپان کے شہر اوساکا میں 20 ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان پر مشتمل سالانہ اجلاس جی ٹوئنٹی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا میں 20 ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان پر مشتمل سالانہ اجلاس جی ٹوئنٹی جاری ہے۔ جی 20  اجلاس  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، روسی صدر ولادیمیر پوتین، میزبان جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں امریکہ چین تجارتی تنازع،خلیج کی کشیدہ صورتحال ،موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم امورپرگفتگوہوگی ۔ اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1891717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =