بھارتی مسافر بردار طیارے کو برطانوی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی امریکہ جانے والے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر برطانوی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی امریکہ جانے والے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر برطانوی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے ون 191 ممبئی سے براہ راست امریکی شہر نیویارک جا رہی تھی کہ پائلٹس کو طیارے میں بم کی اطلاع ملی۔  پائلٹس نے برطانوی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر برطانوی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے طیارے کو فضا ہی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پائلٹس نے طیارے کا رخ موڑ کر اسے لندن کے اسٹینسٹیڈ ائرپورٹ پر اتار لیا اور مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں باہر نکالنے کے بعد جہاز کی تلاشی لی جارہی ہے۔

News Code 1891706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =