مہر خبررساں ایجنسی نےالمسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف بہت بڑا اور عظیم مظاہرہ کیا۔ یمنی شہریوں نے شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل اور امارات کے خلاف نعرے لگائے۔ الحدیدہ کے شہریوں نے سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں استقامت اور پائداری جاری رکھنے کے عزم کا اظہا رکیا ہے۔
یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف بہت بڑا اور عظیم مظاہرہ کیا۔
News ID 1891563
آپ کا تبصرہ