22 جون، 2019، 12:29 PM

غزہ میں وطن واپسی پر مبنی مظاہرون میں 79 افراد زخمی

غزہ میں وطن واپسی پر مبنی مظاہرون میں 79 افراد زخمی

غزہ پٹی میں وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسرائیلی حملوں میں 79 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پٹی میں وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 79 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کی اعلی فلسطینی کمیٹی نے فلسطینی شہریوں سے مظاہروں میں بھر پور شرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہداف کے حصول تک فلسطینیوں کے وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اس جمعہ کو بھی وطن واپسی کے مظاہرے جاری رہے، جبکہ اسرائيلی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس فائر کرنے کے نتیجے میں 79 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 30 مارچ سے وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا آغاز ہوا جس میں اب تک 310 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1891560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha