مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں صدی معاملے کے سلسلے میں ہونے والے سازشی اقتصادی اجلاس کے خلاف اردن میں عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے صدی معاملے کو مسترد کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدی معاملے میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ گہری سازش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب، بحرین اور امارات امریکہ کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں عرب حکمرانوں کی غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
بحرین میں صدی معاملے کے سلسلے میں ہونے والے سازشی اقتصادی اجلاس کے خلاف اردن میں عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے۔
News ID 1891550
آپ کا تبصرہ