ٹرمپ : ایران نے غلطی سے ڈرون کو نشانہ بنایا

امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے کو ایران کی بڑی غلطی قراردیا تھا لیکن اب اس نے عقب نشینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے میں فردی غلطی ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے "  آرکیو 4 گلوبل ہاک " کو کل سرنگوں کردیا تھا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اس سلسلے میں ایک بیان صادر کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں کوہ مبارک کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون " گلوبل ہاؤک " نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

امریکی صدر نے امریکی ڈرون کے تباہ ہونے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پہلے کہا تھا کہ ایران نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنا کربڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے لیکن اب اس نے عقب نشینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے میں فردی غلطی ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں احساس کرتا ہوں کہ یہ کسی ایک فرد کی غلطی ہے ، کسی ملک کی غلطی نہیں، اور کسی نے عمدا ایسا نہیں کیا ۔ امریکہ نے پہلے امریکی ڈرون کے سرنگوں ہونے کی خبر کی تصدیق نہیں کی لیکن بعد میں امریکی حکام نے ڈرون کے سرنگوں ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون کو بین الاقوامی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

News Code 1891536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =