امریکہ کا ایرانی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرائے جانے پر رد عمل

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون کو فضائی حدود کی خلاف کرنے پر مارگرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون کو فضائی حدود کی خلاف  کرنے پر مارگرایا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4 گلوبل ہاوک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔

ادھررا‍ئٹرز کے مطابق  امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے آج ایران کے قریب کوئی پرواز انجام نہیں دی۔ واضح رہے کہ

واضح رہے کہ سپاہ نیوز نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں کوہ  مبارک کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون " گلوبل ہاؤک " نے ایرانی فضآئی حدود کی خلاف ورزی کی ، جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

News Code 1891505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =