مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے اس طرح گذشتہ 2 دنوں میں ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع اسلام آباد میں 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر بھارتی فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا۔ ادھر سری نگر سے بھی 24 سالہ علیحدگی پسند کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، علیحدگی پسند کی شناخت ہارون رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ نثار احمد اور ہارون رشید دو دن سے لاپتہ تھے۔ دو علیحدگی پسندوں کی لاشیں ملنے کے بعد گزشتہ 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ