جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

پاکستان میں جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کرے گی، آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف کل لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور صبح دس بجے مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔

News Code 1891387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =