پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے پاکستان کے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے پاکستان کے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاؤس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بیٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم صرف سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری لے کر زرداری ہاؤس آئی تھی، اُس کے پاس فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری نہیں تھے۔ گرفتاری کے بعد روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو گلے لگایا اور پیار کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1891253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =