مہر خبررساں ایجنسی نے الحدیدہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحالی علاقہ میں واقع الشہداء روڈ اور اس کے اطارف میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ