پاکستان اور ہندوستان میں مسلمان آج عید فطر مذہبی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں

پاکستان اور ہندوستان میں مسلمان آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، اسلام آباد اور دہلی کی مساجد میں نماز عید فطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان میں مسلمان آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، اسلام آباد اور دہلی کی مساجد میں نماز عید فطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ نیز دہلی، لکھنؤ، ممبئی ، کلکتہ ، کشمیر سمیت پاکستان اور ہندوستان  کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عید الفطرکے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

News Code 1891100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =