امریکی خاتون نے شوہر کو فحش فلم دیکھنے پر قتل کردیا

امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو فحش فلم دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورپھر لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کرکے اسے موقع پر ہی قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی مرر کے حوالے سے نقل کیا ہے ہے کہ امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو فحش فلم دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورپھر لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کرکے اسے موقع پر ہی قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق 69سالہ پیٹریشا نامی اس خاتون نے دیکھا کہ اس کا 50سالہ شوہر فرینک زرعی فارم پر واقع شیڈ میں بیٹھا اپنے موبائل فون پر فحش فلم دیکھ رہاتھا ۔ جس پر وہ غصے میں آ گئی اور لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق آرکنسس کے شہر پائن بلف کے رہائشی اس جوڑے کی 2001ءمیں شادی ہوئی تھی۔ پیٹریشا کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ انتہائی مذہبی خاتون تھی اور اس کے نزدیک فحش فلم دیکھنا بہت بڑا گناہ تھا، چنانچہ جب اس نے اپنے شوہر کو یہ قبیح حرکت کرتے ہوئے دیکھا تو آپے سے باہر ہو گئی۔ پیٹریشا نے پولیس کو بتایا کہ " میں نے اس سے پہلے بھی اپنے شوہر کو یہ حرکت کرتے ہوئے کئی بار دیکھا تھا اور ہر بار اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ ایسا نہیں کرے گا لیکن اس بار مجھے شدید غصہ آ گیا اور میں نے اس پر حملہ کر دیا۔" پولیس نے پیٹریشا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

News Code 1891068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =