مہر خبررساں ایجنسی نے صعدہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل ملکر مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر یمنی عوام کی طرف سے عظیم ریلی میں بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر یمنی عوام کی عظیم ریلی عرب میڈیا کی سرخیوں میں تھی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ایمان کی بنیاد پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہیں۔ ہم مسئلہ فلسطین کے بارے میں بعض عرب حکمرانوں اور اسرائیل کی مشترکہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کا صدی معاملہ بہت ہی خطرناک ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش ہیں اور ان کی اس عظیم خیانت کو فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل ملکر مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
News ID 1891023
آپ کا تبصرہ