عرب ممالک کو عدم جارحیت کی ایرانی پیشکش کو قبول کرلینا چاہیے

روس کے نائب وزیر خارجہ عرب ممالک کو ایران کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عرب ممالک کو عدم جارحیت معاہدے کی ایرانی پیشکش قبول کرلینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے عرب ممالک کو ایران کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عرب ممالک کو عدم جارحیت معاہدے کی ایرانی پیشکش قبول کرلینی چاہیے۔روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ  اس سلسلے میں روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران نے عدم جارحیت کے معاہدے کی پیشکش بروقت کی ہے، امید ہے خلیجی تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء ایران اور روس کی بات سنیں گے اور یہ پیشکش قبول کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

News Code 1890970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =