مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بنوں کے علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بنوں کے علاقے ہاتھی خیل بنوچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادی گئی ہیں، پولیس نے قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان میں بنوں کے علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1890957
آپ کا تبصرہ