کراچی میں دو گروپوں میں تصادم 1 شخص ہلاک ، 4 زخمی

پاکستان کے شہر کراچی سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے دو افراد مومن اور بسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

واقعےکے فوری بعد ہلاک شخص اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ،اسپتال میں 2 زخمیوں کی شناخت اسماعیل اور اسحاق کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام سیف الرحمان بتایا جاتا ہے۔

News Code 1890720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =