ایران دنیا کا شفاف ترین ملک ہے/ روس فائر فائٹر نہیں

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی ممکنہ نابودی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کا امن پسند ترین اور شفاف ترین ملک ہے روس فائر فائٹر نہیں جو سب کچھ بچا لےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کے بعد  ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی ممکنہ نابودی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کا امن پسند ترین اور شفاف ترین ملک ہے  روس فائر فائٹر نہیں جو سب کچھ بچا لےگا۔ روسی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر دیگر ممالک کی نسبت زیادہ نگرانی کی جاتی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم سب کچھ نہیں بچا سکتے ، ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنا حصہ ادا کیا۔ روسی صدر نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں یا بتدریج اس سے خارج ہونے میں ایران حق بجانب ہے۔

News Code 1890583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =