پاکستان اور افغانستان کے فنڈز میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ  ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکہ کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لیے مختص فنڈ سے لی جائےگی، افغان سیکیورٹی فورسز کے فنڈ کے لیے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈسے بھی رقم لی جائےگی۔

News Code 1890492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =