جان بولٹن کا جنگی منصوبہ قومی سلامتی کا مشیر بننے سے پہلے کا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بولٹن کا ایران کے خلاف جنگی منصوبہ امریکی قومی سلامتی کا مشیر بننے سے پہلے کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بولٹن کا ایران کے خلاف جنگ کا منصوبہ امریکی قومی سلامتی کا مشیر بننے سے پہلے کا ہے۔ جواد ظریف نے امریکی صدر کو لکھا ہے : جناب ٹرمپ! اگر آپ کو علم نہیں تو جان لیں کہ بولٹن نے اپنے دوستوں کے ساتھ بی ٹیم میں ایران کے خلاف جنگی منصوبہ تیار کیا اور غلط ، جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں حتی مذاکرات کے لئے کھوکھلی تجاویز پش کیں صرف فرق اتنا تھا کہ ان تجاویز میں ٹیلیفون نمبر نہیں لکھا تھا۔

News Code 1890474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =