مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان پارلیمان کی خاتون مشیر اور معروف ٹی وی اینکر مینا مینگل کو کابل میں مسلح دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔افغان حکام کے مطابق مینا کو گزشتہ روز کابل میں کام پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مینا مینگل کی والدہ نے حکام سے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کرتے ہوئے مشتبہ قاتلوں کے نام بھی لئے ہیں۔ واضح ررہے کہ مینا نے کچھ روز قبل اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا،افغان پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
افغان پارلیمان کی خاتون مشیر اور معروف ٹی وی اینکر مینا مینگل کو کابل میں مسلح دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔
News ID 1890466
آپ کا تبصرہ