میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ

میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نجی طیارہ امریکی شہر لاس ویگاس سے مونٹیری کیلئے روانہ ہوا تاہم میکسیکو پہنچنے سے پہلے ہی راڈار سے غائب ہوگیا۔ تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ دور دراز پہاڑی علاقے میں ملا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ سرحدی ریاست کے شہر مونکولفا کے شمال مغرب میں 280 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا ۔

چیلنجر 601 نام کے اس نجی مسافر طیارے میں عملے کے تین افراد سمیت 14 افراد سوار تھے اور حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی سوار ہیں جو لاس ویگاس میں باکسنگ میچ دیکھنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔

News Code 1890343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =