طالبان کا افغان حکومتی نمائندوں سے ملاقات پر رضا مند ی کا اظہار

افغانستان کے امور میں امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے دوحہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی  کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے دوحہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق طالبان نے بھی اس پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے کچھ حکام ان مذاکرات میں حصہ لیں گے لیکن وہ ریاستی نمائندوں کے طور پر نہیں بلکہ اپنی ذاتی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے دفتر سے جاری بیان میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تھا کہ ' افغان صدر اور دیگر نمائندوں سے اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح دوحہ میں آئندہ ہفتے ہونے والے بین الافغان مذاکرات کو یقینی بنایا جائے، جس میں افغان حکومت اور وسیع سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے جو مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کے ہمارے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ادھر مختلف ذرائع ابلاغ کو جاری ایک علیحدہ بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ گذشتہ مذاکرات کے 'فریم ورک کے اندر' امریکہ -طالبان کی اگلی ملاقات اپریل کے وسط میں دوحہ میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کے 6 دور پہلے ہی ہوچکے ہیں۔

News Code 1889553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =