بلاول بھٹو زرداری کا 4 اپریل کو تاریخی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ لاڑکانہ پہنچ گیا جہاں جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 4 اپریل کو تاریخی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ لاڑکانہ پہنچ گیا جہاں جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 4 اپریل کو تاریخی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ رات گئے اپنی منزل مقصود لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پہنچا جہاں جیالوں کی بڑی تعداد بلاول بھٹو کے استقبال کیلیے پہلے سے ہی موجود تھی، جیالوں نے بلاول کا والہانہ استقبال جیے بھٹو کے نعروں سے کیا، اور بلاول پر پھول بھی نچھاور کیے۔

لاڑکانہ میں ٹرین مارچ کے اختتام پر بلاول نے جیالوں سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر پہنچ گیا ہوں، آپ کے ساتھ کا بہت شکریہ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار بھٹو کی 40ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے اور خصوصی جلسہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے شاعری کے ذریعے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے کبھی یو ٹرن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو جب بھٹو کے نواسے کے نام سے پکارا جاتا ہے تو کئی وزیروں کی نیند اڑ جاتی ہے، انہیں بھٹو شہید کے نظریات سے نفرت ہے، انہیں یہ بھی تکلیف تھی کہ قائد عوام کے نواسے نے انتخابات کیوں لڑا، پنجاب میں راستہ روکا گیا، لیاری میں حملہ کیا گیا، سارے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے جب کہ مالاکنڈ میں دھاندلی کی گئی، فارم 45 آج تک گم ہیں۔

چیئرمین پی پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو احتساب سے کوئی مسئلہ نہیں کرپشن کو روکو لیکن سیاسی انتقام قبول نہیں، لاڑکانہ کی عوام نے مخالفین کی سازشیں ناکام بنائی اور بھٹو کے اسمبلی میں پہنچنے پر ان کے اسکرپٹ میں مسئلہ ہو گیا، لاڑکانہ کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے، کیا یہ احتساب ہے یا سیاسی انتقام ہے کہ وہ سوال پوچھ رہے ہیں جب میں ایک سال کا تھا تاہم اب ملک کی اعلی عدلیہ نے مجھے بے قصور قرار دیا ہے۔

News Code 1889220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =