بنگلور میں ہندو بلوائیوں کا کشمیری طالب علم پر حملہ اور تشدد

بھارتی شہر بنگلور میں کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور ڈار پر ہندو بلوائیوں نے حملہ کرکےتشدد کا نشانہ بانیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر بنگلور میں کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور ڈار پر ہندو بلوائیوں نے حملہ کرکےتشدد کا نشانہ بانیا ہے۔ 24سالہ ابصارظہور ڈار پر بنگلور میں ہندوستان ایئرو ناٹکس کے سامنے تشدد کیا گیا، ہندو انتہا پسند بلوائیوں نے کشمیری طالب علم کو لوہے کی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور کا کہنا ہے کہ مجھے آئس کریم کی دکان سے گھسیٹ کر نکالا گیا، کئی افراد نے مل کر مجھ پر تشدد کیا۔ ہندوستانی سرزمین مسلمانوں کے لئے تنگ ہوتی جارہی ہے۔

News Code 1889215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =