پاکستان میں مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی

پاکستان میں ملکۂ کوہسار مری کے علاقے گھوڑاگلی اور سینو کے جنگلات میں آٓگ لگ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ملکۂ کوہسار مری کے علاقے گھوڑاگلی اور سینو کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔ مری کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر سہیل کے مطابق 3 گھنٹوں سے لگی آگ نے جنگلات کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ جنگلات کے 80 اہل کار مصروف ہیں، جبکہ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمری کا مزید کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں سڑک نہ ہونے کے باعث متاثرہ جگہ تک نہیں پہنچ پا رہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر مری کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ حکام اور محکموں کو جلد از جلد آگ بجھانے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1889188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =