مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں جمعرات کی دوپہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 600 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں کم از کم 90 کی حالت نازک ہے۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے زلزلے کا گمان ہوا اور اس نے قریبی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی کلو میتر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد سینکڑوں ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر موجود 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ 2015 میں ساحلی شہر تیانجن میں ہونے والے کیمیائی دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 165 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ رپورٹس کے مطابق اس سے چین کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔
News ID 1889061
آپ کا تبصرہ