مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر یان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کے سیکڑوں زخمیوں میں سے 34 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 60 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ بم دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ چینی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کی وجہ انسانی غفلت ہو سکتی ہے۔
چین کے شہر یان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔
News ID 1889082
آپ کا تبصرہ