مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا جس میں 27 طالبان جنگجو مارے گئے۔ آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل کی گئی، فضائی کارروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں 38 آئی ای ڈی ڈیوائسز اور 40 پاؤنڈز گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کیا گیا۔
افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1888977
آپ کا تبصرہ