افغانستان کے مختلف صوبوں کے چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں  27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان شدت پسندوں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ طالبان شدت پسند فریاب کے ضلع قیصر کے سیکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن کی بازیابی کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسی طرح صوبے قندھار میں طلبان شدت پسندوں کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور واپس چلے گئے۔ جب کہ صوبے ہلمند میں طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار بھی مارا گیا۔

News Code 1888930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =