مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 120 سے زیادہ ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایدائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان اور سیلاب سے زمبابوے میں 65 اور موزمبیق میں 62 افراد ہلاک ہوئےجبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی مکانات اور پل بہہ گئے۔ سمندری طوفان ایدائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔
سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 120 سے زیادہ ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔
News ID 1888951
آپ کا تبصرہ