زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک

زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق 71 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کو ریسکیو ذرائع تلاش کررہے ہیں۔ زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ طوفان کے باعث مشرقی صوبے میں کئی پل بہہ گئے اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سمندر طوفان آئیدائی نے جمعے کو وسطی موزمبیق میں بھی تباہی مچائی تھی، موزمبیق میں طوفان کے دوران مختلف واقعات میں لگ بھگ 87 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسی طوفان کے باعث ملاوی میں بھی تقریباً 56 افراد ہلاک ہوئے۔

News Code 1888909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =